سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز... چاند نظر آیا، جانیئے کن ممالک میں آج سے اور کن ممالک میں کل سے ہوگا رمضان المبارک کا آغاز
مالیگاؤں (این ایم این) : ذرائع سے موصولہ تازہ خبروں کے مطابق سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے آج شام یہاں چاند دیکھنے کا اہتمام کئی جگہوں پر کیا گیا تھا جیو ٹی وی کی نشر کردہ اطلاع کے بموجب سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے علاوہ ازیں ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ 3 اپریل کو ہوگا عرب میڈیا کے مطابق برونائی میں بھی چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی 3 اپریل بروز اتوار کو یکم رمضان ہوگا امام کونسل ساؤتھ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا میں پہلا روزہ 2 اپریل کو رکھا جائے گا پاکستان اور ہندوستان میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا
Comments
Post a Comment