مالیگاؤں (این ایم این) مسجدوں، مدرسوں اور میناروں کے شہر سے مشہور مالیگاؤں کیلئے یہ بات قابلِ فخر ہیکہ مالیگاؤں کی مسجدِ عبدالرؤف (المعروف لال مسجد) عالمی ایوارڈ برائے تعمیر مسجد کیلئے نامزد کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ہر تین سال میں ایک مرتبہ پوری دنیا کی خوبصورت و دیدہ زیب مساجد کا سروے کرکے سعودی عرب میں قائم شدہ الفوزان نامی ادارے کے ذریعہ یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے جس کے ٹرسٹیان میں عبدالرحمن السدیس اور پرنس سلطان ابن سلمان السعود جیسی اہم شخصیات شامل ہیں
اس ضمن میں ایوارڈ کیلئے نامزد مسجد عبدالرؤف کے چیف ٹرسٹی حاجی مشتاق احمد کے مطابق الفوزان سوشل فاونڈیشن کی جانب سے عالمی سطح پر سروے کیا جاتا ہے اور اس سروے میں سینٹرل، جامع اور مقامی مسجد کی زمرہ بندی کے تحت دیدہ زیب، منفرد طرز تعمیر کی حامل مساجد کو نامزد کیا جاتا ہے اور پھر ان میں سے منتخب شدہ مساجد کو ایوارڈ برائے مسجد آرکیٹیکچر سے نوازہ جاتا ہے
ایوارڈ برائے تعمیر مسجد 2020/23 کیلئے 200 مساجد کی فہرست ترتیب دی گئی تھی جس میں سے 22 مساجد باضابطہ طور پر ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئیں ہیں جسمیں ہندوستان سے واحد مسجد عبدالرؤف کی نامزدگی عمل میں آئی ہے یہ بات نا صرف اہالیانِ مالیگاؤں بلکہ پورے ملک کیلئے باعثِ فخر ہے
(آئی این این انپٹس کیساتھ)
Comments
Post a Comment