نماز عید الفطر کیلئے جمعیۃ علماء مالیگاؤں و عید گاہ ٹرسٹ کی رہنمایانہ ہدایات جاری

مالیگاؤں (پریس ریلیز) اِن شاء اللہ لشکر والی عیدگاہ پر نماز ٹھیک 8:30ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جائے، یادرہے گذشتہ سالوں میں مصلیان کی رعایت میں جو تاخیر کی جاتی تھی وہ نہیں کی جائے گی، وقت ہوتے ہی ان شاء اللہ نماز شروع کردی جائے گی، اس کا ضرور خیال رکھیں 
نماز سے پہلےمولانا امتیاز اقبال صاحب (سکریٹری جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ) کا ابتدائی خطاب ہوگا اسکے بعد حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی اپنے روایتی انداز میں حالاتِ حاضرہ کی مناسبت سے مفصل و مدلل خطاب فرمائیں گے

لشکر والی عیدگاہ کے مصلیان کیلیے اہم اطلاعات وہدایات
@روایتی وقار اور شان وشوکت برقرار رکھتے ہوئے لشکر والی عیدگاہ پر آئیں اور جائیں،امن و سکون ہرحال میں برقرار رکھیں-
@وقت مقررہ پر پہنچنے کی کوشش کریں،دوران نماز کالج کی طرف سے آنے والے لوگ، راستے پر صف نا لگائیں ورنہ نماز نہیں ہوگی-
@ٹرک اور بڑی گاڑیاں لیکر لشکر والی عیدگاہ ہرگز نہ جائیں
@ممکن ہوتو پیدل ہی آمدورفت کریں،شاہراہوں اور سڑکوں کے راستے سے آئیں جائیں،گلیوں‌اور اندر محلوں میں داخل نا ہوں-
@خطبہ سننا واجب ہے اس لیے خطبہ مکمل ہونے کے بعد ہی اپنی جگہوں سے اٹھیں۔۔۔۔نیز محراب کے ارد گرد جمگھٹا نا لگائیں۔
@بلاوجہ خطبہ کے دوران تصویر سازی نا کریں۔۔یہ خطبے کی بے ادبی کے ساتھ ساتھ سخت گناہ ہے-
منجانب:- صدروارکین جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ،وشھر مالیگاؤں عیدگاہ ٹرسٹ بورڈ

Comments