بھارت میں چھ دہشت گرد پہنچ گئے ہیں.... 26/11 جیسا حملہ ہوگا... ممبئی پولس کا ملا دھمکی آمیز پیغام... ممبئی میں ہائی الرٹ جاری
ممبئی (ایجنسیاں) موصولہ تازہ ترین خبروں کے مطابق رائے گڑھ میں ایک کشتی میں ہتھیار ملنے کا معمہ حل بھی نہیں ہوپایا تھا کہ ایک مرتبہ پھر سے 26/11 جیسے دہشت گردانہ حملے کی دھمکی سے سنسنی پھیل گئی ہے معروف نیوز پورٹل ہندوستان سماچار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے ممبئی میں 26/11 جیسے دہشت گردانہ حملے کی دھمکی کا پیغام ٹریفک کنٹرول روم کو بھیجا گیا ہے۔ اس پیغام کے بعد ممبئی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے انتظامیہ اور حکومت سے اس پیغام کو سنجیدگی سے لینے پر زور دیا ہے ۔
پولیس کے مطابق یہ دھمکی آمیز پیغام ٹریفک پولیس کنٹرول روم کے واٹس ایپ نمبر پر آیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 6 دہشت گرد بھارت پہنچ چکے ہیں۔ جلد ہی ممبئی پر 26/11 جیسا حملہ ہو گا۔ میں پاکستان سے ہوں۔ آپ کے کچھ ہندوستانی ممبئی جانے میں میرا ساتھ دے رہے ہیں۔ ممبئی کے لیے پرواز بھرنے کے ل ئے سبھی تیار ہیں، اب کم ہی وقت بچا ہے۔ حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔26/11 کا حملہ یاد رکھنا چاہیے۔ اگر نہیں تو اب ایک بار پھر دیکھ لیجئے۔ یہ صرف دھمکی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ میرا لوکیشن پاکستان میں نظر آئے گا لیکن کام ممبئی میں ہوگا۔ ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں ہے۔ جگہ دوسرے ملک جیسی نظر آئے گی۔
قابل ذکر ہے کہ 26 نومبر 2008 کو پاکستان کے 10 دہشت گردوں نے ممبئی میں دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں پولیس نے جان کی بازی لگا کر اجمل قصاب کو زندہ پکڑ لیا تھا۔ قی 9 دہشت گرد پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئے تھے۔ مقدمے کے بعد اجمل قصاب کو بھی پھانسی دے دی گئی۔ اس حملے میں 174 بے گناہ لوگ مارے گئے اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 20 اعلیٰ پولیس افسران اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے پیغام سے ممبئی والوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔
Comments
Post a Comment