مالیگاؤں، 16 اگست (خصوصی تجزیاتی خبر) : مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی باڈی کی میعاد مکمل ہوچکی ہے اور پرشاشک راج کا نفاذ ہے فی الوقت الیکشن کب ہوگا اس بات کو لیکر تذبذب ہے لیکن الیکشن کمیشن کی جاری تیاریوں سے اس بات کا گمان غالب ہیکہ بارش کا موسم ختم ہوتے ہی الیکشن پروگرام ظاہر کردیا جائیگا چار کا پینل سسٹم کے تحت نئی وارڈ رچنا اور نئی ووٹر لسٹ بھی مرتب کرنی ہو تب بھی اندرون چھ ماہ الیکشن لے لیا جائیگا ایسے میں مالیگاؤں کی سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے طور پر محنت کرنا شروع کردی ہے اور وہ عوام کو اپنی جانب رجھانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہ رہے ہیں اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر پندرہ اگست کو تمام تر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملی
سابق رکن اسمبلی و این سی پی کے ضلعی صدر آصف شیخ نے ترنگا ریلی کا انعقاد کیا جوکہ شہر کے مختلف علاقوں سے گذر کر ہل اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی یہ ریلی تمام تر سیاسی جماعتوں کی کیجانے والی سرگرمیوں سے اس معنی کرکے منفرد رہی کہ اس ترنگا ریلی کے شرکاء نے نظم و نسق کا بہترین مظاہرہ کیا از اول تا آخر ریلی پرامن طور پر دیکھی گئی اس ترنگا ریلی کو مختلف اداروں کی جانب سے حمایت دی گئی تھی اس ریلی نے یہ ثابت کردیا کہ شیخ آصف ایک سلجھے ہوئے سیاسی رہنما ہیں اور یہ بات اُن کے روشن مستقبل کی علامت ہے
دوسری جانب شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی نے بھی صبح آٹھ بجے مشاورت چوک سے لیکر لشکر والی عیدگاہ جہاں پر سرکاری طور پر یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد عمل میں آتا ہے یہاں تک پیدل ریلی نکالی ریلی کے شرکاء موسم پل تک منظم اور پرسکون انداز میں شامل رہے لیکن موسم پل پر پہنچتے کچھ شرکا دھینگا مستی کرنے پر اتر آئے علاوہ ازیں عید گاہ پولس گراؤنڈ پر عوام کیلئے بنائی گئی گیلری کی حدود توڑ کر مفتی اسماعیل قاسمی کیساتھ لوگ تقریب کی جگہ تک گھس آئے تب مفتی اسماعیل قاسمی کو اپنے چاہنے والوں سے پرچم کشائی کی جگہ سے ہٹ جانے کی اپیل کرنا پڑی نوجوانوں کی اس بدتہذیبی کیوجہ سے برادران وطن تک غلط پیغام پہنچا منصوبہ بندی کی کمی صاف طور پر نظر آئی فدائین دستہ ہجوم کو قابو کرنے کی بجائے مفتی اسماعیل قاسمی کے اردگرد 'رسمِ منہ دکھائی' انجام دینے میں مگن رہا اگر پیدل ریلی منظم انداز میں نکالی جاتی تو ایک اچھا پیغام مسلمانوں کی جانب سے برادران وطن تک پہنچتا
ایم آئی ایم لیڈر ڈاکٹر خالد پرویز اور نوجوان لیڈر ماجد حاجی نے اپنے اپنے وارڈ میں گھر گھر جاکر مفت میں قومی پرچم تقسیم کیا اور لوگوں کے دلوں میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب رہے اسی کیساتھ خانوادہ یونس عیسٰی کی جانب سے یہ اظہار بھی کردیا گیا کہ وہ کسی اور کے رحم و کرم پر رہنے کی بجائے اپنے طور پر مضبوط اور منظم ہیں اپنے اپنے وارڈوں میں پرچم تقسیم کرکے یہ بھی ظاہر کردیا گیا کہ خانوادہ یونس عیسٰی کے تمام اراکین بلدیہ دوسروں کی طرح 'سیف وارڈ' (محفوظ وارڈ) ڈھونڈنے کی بجائے جن علاقوں سے کامیاب ہوئے انہی علاقوں میں روز آزمائی کریں گے
رفیع احمد قدوائی روڈ پر شھیدوں کی یاد کے رو برو اشوک استمبھ پر 14 اگست کی رات سے 15 اگست کی دوپہر تک نوجوانوں کا ہجوم اور اپنے مادر وطن سے بے پناہ لگاؤ نے یہ بات ثابت کردی کی اب مستقیم ڈگنٹی کوئی چھوٹے موٹے لیڈر نہیں رہ گئے بلکہ عوام بالخصوص نوجوانوں کے دلوں میں اپنے کاموں اور منفرد پروگراموں کے ذریعہ جگہ بنانے میں کامیاب رہے دو سال قبل تک ایسا ہوا کرتا تھا کہ شھیدوں کی یادگار پر 15 اگست سے دو قبل ہی انتظامیہ خفیہ طور پر نظر رکھنا شروع کردیتی تھی اور کسی کو بھی یہاں شھیدوں کی بات کرنے کی جرات نہیں تھی لیکن اِس مرتبہ لوگوں نے اپنے ماتھے کی آنکھوں سے واضح طور پر دیکھا کہ شھیدوں کی یادگار کے بالکل برابر میں اسٹیج لگا کر نا صرف مالیگاؤں کے شھدا کو یاد کیا گیا بلکہ شھیدوں کے رشتہ داروں کو ٹرافی بھی دی گئی مجملہ طور پر مستقیم ڈگنٹی نے یہ ثابت کردیا کہ جنتادل اب چھ ہزار ووٹوں کی مالک نہیں رہتے ہوئے اس میں ایک صفر کا اضافہ کرلیا ہے
Comments
Post a Comment