اسدالدین اویسی کی مالیگاؤں کے سیاسی حالات پر ڈاکٹر خالد پرویز سے گفتگو

مالیگاؤں، 18 اگست (این ایم این) : مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو لیکر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے کونسی پارٹی کا کس سے اتحاد ہوگا یہ ابھی صیغہ راز ہے

مجلس اتحاد المسلمین کے نام پر منتخب ہونے والے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی نے عین الیکشن کے وقت پینترا بدلتے ہوئے واضح اشارہ دیا ہیکہ مجلس کی بجائے وہ تیسرا محاذ سے اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے اسکے بعد مجلس کے چاہنے والوں میں بے چینی کا ماحول دیکھا جارہا تھا جس پر مجلس کے قومی صدر اسدالدین اویسی کی مکمل طور پر نظر تھی موصوف نے آج شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز اور دیگر مقامی ذمہ داران کو حیدرآباد دارالسلام طلب کرکے مالیگاؤں کے سیاسی حالات پر سیر حاصل گفتگو کی اور کن پارٹیوں سے اتحاد کیا جائے اس کیلئے پارٹی کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج کو آبزرور نامزد کیا گیا ہے وہ جلد ہی مالیگاؤں آکر مالیگاؤں کے سیاسی حالات کا جائزہ لینے کے بعد پارٹی صدر اسدالدین اویسی کو رپورٹ پیش کریں گے

Comments