مفتی اسماعیل قاسمی بھی کارپوریشن الیکشن کے پیشِ نظر متحرک.... قابلِ اعتماد ورکروں کیساتھ خلد آباد کی تفریح کیلئے روآنہ
مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی جوکہ تیسرا محاذ (رجسٹرڈ) کے بینر تلے کارپوریشن الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں وہ بھی متحرک نظر آرہے ہیں آج مفتی اسماعیل قاسمی اپنے چنندہ، قابلِ اعتماد و مخلص ساتھیوں کیساتھ خلد آباد کی تفریح کیلئے روآنہ ہوچکے ہیں ممکنہ طور پر یہاں اِن مخلص ورکروں کیساتھ کارپوریشن الیکشن کس طرح لڑا جائے اس پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہو
سیاسی ماہرین کے مطابق مفتی اسماعیل قاسمی بھی اب منجھے ہوئے سیاسی لیڈر بن چکے ہیں آج موصوف نے اپنے ورکروں کو تفریح کراکر 'ایک تیر سے دوشکار' کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ وہ دو جلسے کا الیکشن نا سمجھتے ہوئے ابھی سے الیکشنی منصوبہ بندی میں مصروف ہوچکے ہیں اور اپنے ورکروں کو تفریح کرواکر دوسری سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران پر بھی انکے ورکروں کی تفریح کا بار ڈال دیا ہے
Comments
Post a Comment