مہاراشٹر کی سیاست میں نیا بھونچال.... کانگریس کے ایم ایل ایز شندے حکومت کے رابطے میں؟

ممبئی، 21 اگست (این ایم این و ایجنسیاں) : مہاراشٹر کی سیاست میں کب کیا ہوجائے اس کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جاسکتا شیوسینا کو توڑ کر بی جے پی کی ذریعہ بنائی گئی شندے، پھڑنویس حکومت کے رابطے میں کانگریس کے کئی ایم ایل ایز آچکے ہیں اسطرح کا دعویٰ کیا جارہا تھا اس بات میں سچائی اُس وقت نظر آئی جب آج قدآور شیوسینک لیڈر اور شندے سرکار میں شامل واحد مسلم وزیر عبدالستار نے کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ اشوک راؤ چوہان سے بند کمرے میں ملاقات کی ہندوستان سماچار کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبدالستار نے اتوار کو ناندیڑ پہنچ کر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلی اشوک چوان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آدھے گھنٹے تک نجی بات چیت ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد سیاسی گلیاروں میں ایک بار پھر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ بات چیت کے بعد دونوں نے کہا کہ سب ٹھیک ہے۔

عبدالستار نے کہا کہ اشوک چوہان آنجہانی شریکانت چوان نے میرے سیاسی کیریئر میں بہت تعاون کیا ہے۔ میں نے ان کی رہنمائی میں کام کیا ہے۔ آج بھی وہ مراٹھواڑہ ، مہاراشٹر اور کسانوں کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں۔ ستار نے کہا کہ ان کی پڑھائی اچھی ہوئی ہے، اشوک چوان میرے گرو ہیں۔ اس لیے میں ان کا آشرواد لینے کےلئے آیا ہوں۔

Comments