نئی دہلی (این ایم این) : ملک میں طویل عرصے تک برسراقتدار رہنے والی کانگریس پارٹی کو آج ایک نیا صدر مل گیا کانگریس لیڈر پرمود تیواری کے مطابق ملک ارجن کھرگے نے کانگریس کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے تیواری کے مطابق، "ملیکارجن کھرگے نے 7897 ووٹوں کے ساتھ کانگریس کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، ششی تھرور کو تقریباً 1000 ووٹ ملے۔ کھرگے نے 8 گنا زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔" کانگریس کی 24 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ گاندھی خاندان کے باہر کا صدر منتخب ہوا ہے جس سے اس بات کی امید کی جارہی ہیکہ کانگریس پہلے کے مقابلے میں مضبوط ہوگی
Comments
Post a Comment