نوجوان لیڈر مستقیم ڈگنٹی کی یوم پیدائش مختلف حلقوں نے مبارکباد دی، مستقیم ڈگنٹی فین کلب کی جانب سے بلینکٹ کی تقسیم

مالیگاؤں (این ایم این) : مالیگاؤں کے ابھرتے ہوئے نوجوان لیڈر جنتادل سیکولر کے سکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنٹی جوکہ آج اپنی عمر کی بہاروں کو دیکھ کر 39 سال کے مکمل ہوئے یوم پیدائش کی مناسبت سے پارٹی آفس پر کوئی مخصوص پروگرام کا انعقاد تو نہیں عمل میں آیا لیکن شہر کے تعلیمی سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے مستقیم ڈگنٹی کو مبارکباد پیش کی گئی اور انکے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات بھی دی گئی-
مستقیم ڈگنٹی کے معتمد خاص ابولیث انصاری نے بتایا کہ چونکہ آنیوالے جمعہ کو پول کھول عوامی عدالت کا انعقاد کیا گیا جس کی تیاریوں میں مستقیم ڈگنٹی مصروف ہیں اور سیاسی سماجی حلقوں کی معتبر شخصیات سے بالمشافہ ملاقات کررہے ہیں اس لئے مستقیم ڈگنٹی کے یوم پیدائش پر کوئی پروگرام نہیں ترتیب دیا گیا البتہ خوشی کے اس لمحات میں بے یار و مدد گار اور بے گھر و بے سرو سامانی کی زندگانی بسر کرنے والوں کو بھی شامل کیا گیا 'مستقیم ڈگنٹی فین کلب' کی جانب سے بس اسٹنیڈ و بڑا قبرستان کے اطراف میں فٹ پاتھ پر زندگی بسر کرنے والے غرباء میں سردی سے بچاؤ کیلئے میعاری بلیکنٹ تقسیم کئے گئے اس بلیکنٹ تقسیم کے عمل میں مسیح اللہ بیسٹ، امان اللہ بھائی، مزمل فٹر، سروش صمد حبیب کمپاؤنڈ، عبید رضا، سرفراز بھائی، ابواللیث انصاری، انصاری ابوشعیب نہالی و دیگر ذمہ داران پیش پیش رہے

Comments