جمعہ کو سلامت آباد چوک میں استقبالیہ جلسہ عام ، اپوزیشن کی ڈرامہ بازی پر این سی پی لیڈر آصف شیخ منہ توڑ جواب دیں گے
مالیگاؤں (پریس ریلیز) تاریخ گواہ ہے کہ تلوار اور خنجر سے صرف زخم ہوئے ہیں ۔تلوار کی نوک پر بے حساب انسانی جان قربان ہوئی ہیں ۔لیکن ہم آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہی تلوار کسی انسان کی زندگی کا سہارا بنے گی ۔انسانیت کے آگے تلوار کی نوک کو جھکنا پڑا ۔ہاں دوستوں ہم بات کررہے ہیں شیخ رشید صاحب کی 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کے عوض ملنے والی چاندی کی تلوار کی ۔اسی چاندی کی تلواروں نے سلامت آباد کے ساکن شیخ عنایت کی زنگی بچانے کیلئے اپنی تیز دھار کو خم کردیا ۔شیخ شیخ رشید اور اجیت دادا پوار ،جینت پاٹل اور نرہری جھیروال کو تحفہ میں ملنے والی چاندی کی تلواروں کی رقوم سے شیخ عنایت کا علاج کیا جارہا ہے ۔اسی سلسلے میں اہالیان محلہ سلامت آباد و رونق آباد کے علاقے نے فیصلہ کیا ہے کہ شیخ رشید سمیت مہمانوں کو تحفہ میں تلوار دینے والے تمام مخیران ملت اور اسکی نیلامی میں زائد قیمت سے خرید کر علاج کیلئے عطیہ کرنے والے صاحبان کا دلی شکریہ ادا کرنا ضروری ہے ۔جس کیلئے ایک عظیم الشان تقریب اظہار تشکر و مخیران ملت کیلئے استقبالیہ کا انعقاد سلامت آباد چوک پر کیا جارہا ہے ۔یہ استقبالیہ جلسہ عام : 28 اکتوبر بروز جمعہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔جسکی صدارت کمال الدین شیخ عرف کما پہلوان کریں گے ۔جبکہ اس جلسہ عام میں شیخ رشید سمیت تلوار گفٹ کرنے اور زائد قیمت میں خریدنے والے مخیران قوم اور استقبالیہ کمیٹی کے ذمہ داران کا استقبال کیا جائے گا ۔اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی آصف شیخ رشید صدر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی شریک ہونگے ۔اس ضمن میں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آصف شیخ رشید اپوزیشن کی ڈرامہ بازی پر چونکانے والا انکشاف کریں گے اور اپوزیشن کی گمراہ کن سیاست کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔اس موقع پر پروگرام کے کنوینر عبدالمنان بیگ اینڈ فرینڈ سرکل و اہالیان محلہ نے تمام شہریان سے گزارش کی ہے کہ سے اس بامقصد و قابل تعریف اقدام کیلئے سجائی جانے والی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انسانیت دوستی کا ثبوت دیں اور نیک کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔ہم آپکے مشکور و منون ہیں ۔
Comments
Post a Comment