نئی دہلی (این ایم این) : دہلی کارپوریشن الیکشن کے نتائج مکمل طور پر سامنے آچکے ہیں جہاں بی جے پی کے ہاتھ سے کارپوریشن نکل کر عام آدمی پارٹی کے پاس جاچکی ہے وہیں سب سے برا حال مجلس اتحاد المسلمین کا ہوا ہے جس کے 15 میں سے 13 امیدوار اپنی ضمانت تک نہیں بچا سکے تفصیلات کے مطابق 780 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی جس میں آزاد 370، کانگریس 188، بی ایس پی 128، مجلس اتحاد المسلمین 13، بی جے پی 10 اور عام آدمی پارٹی کے 3 امیدواروں کا شمار ہے اگرچہ 780 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوئی لیکن سب کی نظر مجلس اتحاد المسلمین کی طرف تھی لیکن یہاں مجلس کا کوئی جادو نہیں چل سکا
Comments
Post a Comment