رابطہ وزیر دادا بھوسے اے ایس پی، کمشنر اور پرانت آفیسر کیساتھ اجتماع گاہ کا دورہ کیا

مالیگاؤں، 3 دسمبر (این ایم این) : ناسک ضلع کا دو روزہ تبلیغی اجتماع اسپنگ مل کے پیچھے وسیع و عریض قطعہ اراضی پر 15 اور 16دسمبر کو ہونے جارہا ہے جس کی تیاریاں عروج پر ہیں آج ان تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ناسک ضلع کے رابطہ وزیر دادا بھوسے اے ایس پی انیکت بھارتی، پرانت آفیسر وجئے آنند شرما اور کمشنر و پرشاشک بھال چندر گوساوی سمیت متعلقہ آفیسران کیساتھ اجتماع گاہ پہنچے اس ضمن میں شیوسینا کے اقلیتی امور کے مقامی ذمہ دار لقمان انصاری نے بتایا کہ ناسک ضلع کے رابطہ وزیر دادا بھوسے آفیسران کیساتھ اجتماع گاہ کا نہ صرف دورہ کیا اور اجتماع گاہ میں موجود ذمہ داران سے ملاقات کی بلکہ تمام تر محکمات کو انکے متعلقہ کام جلد سے جلد تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا

Comments