جمعہ کو تمام مساجد میں جمعیتہ علماء مہاراشٹر کا خصوصی چندہ ہوگا - مفتی اسمٰعیل قاسمی

مالیگاؤں : جمیعت علماء مدنی روڈ مالیگاؤں روز اول سے صوبائی و ملکی جمیعت کے شانہ بشانہ چل کر دینی وعلمی، سماجی و رفاعی خدمات میں مشغول ہیں نیز موجودہ میعاد میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ فعال اور نمایاں کارکردگی پیش کی گئی ہے جمیعت علماء مہاراشٹر کی یک سالہ روداد بابت 2022 - 2023 پیش خدمت ہے ملک عزیز آج کل جس طرح کے مسائل سے دوچار ہے اور فرقہ پرستی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے ان جیسے حالات میں جمیعت علماء نے اپنے اصول و نظریہ کی پاسداری کرتے ہوئے حکومت وقت کی جانبدارانہ پالیسی پر نہ صرف کھل کر تنقید کی ہے بلکہ اس رویہ کے نتائج سے ملک کی گنگا جمنی تہزیب اور باہمی رواداری کی روایت کو جو نقصان پہنچ سکتا ہے اس سے آگاہ کیا ہے جمیعت علماء کے اکابر کی تحقیق کے مطابق بعض کتابوں میں یہ صراحت ملتی ہے کہ اس روۓ زمین کا سب سے پرانا اور پہلا ملک وطن عزیز ہندوستان ہے جہاں حضرت آدم علیہ السلام اول وہلہ میں جنت سے اتارے گئے اور انہوں نے اپنی اولاد کو توحید ربانی کی دعوت دی اس بنیاد پر جمیعت علماء ہندوستان سے صرف وطن ہی کا نہیں بلکہ روحانی رشتہ بھی رکھتی ہے جمیعت علماء مہاراشٹر نے، مظلوموں، مجبوروں، مریضوں اور بے گناہ اسیروں کی مدد، قابل ذہین طلبہ طالبات کے لئے تعلیمی وظائف اسکالرشپ اور  قدرتی آفات سے متاثرین کی فوری امداد اور باز آباد کاری کا فریضہ پورے انہماک کے ساتھ انجام دیتی آرہی ہے جمیعت علماء مہاراشٹر ارشد مدنی نے سال کی رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ بیس لاکھ تہتر ہزار تین سو اٹھانوے روپے - /1,32,73,398 آمد و صرفہ کیا ہے جس میں قانونی امداد میں 63 لاکھ روپے از زائد ، تعلیمی امداد میں 18 لاکھ روپے  کرندہ، ہنگولی، دھولیہ ، ریلیف 22 لاکھ روپے، طبی امداد 5 لاکھ روپے تنخواہ مکاتب و امداد بیوگان و دیگر 4 لاکھ 48 ہزار امداد برائے محروسین 3 لاکھ سے زائد خرچ برائے فراہمی مالیات 1 لاکھ روپے از زائد، قانونی و پروفیشنل فیس 70 ہزار 370 روپے، آڈٹ فیس 20 ہزار روپے، کورٹ اخراجات 1 لاکھ 83 ہزار روپے بینک سروس چارجز، اسٹیشنری برائے مقدمات ، پرنٹنگ ، اشتہارات، ڈاک کورئیر، آفس کرایہ، آفس ملازمین تنخواہ تحویل دستی، کمپیوٹر، دیگر متفرقات خرچ 11 لاکھ روپے از زائد ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ، ٹرائل کورٹ، ہائی کورٹ، سپریم کورٹ میں کل 547 ملزمین کے مقدمات جمیعت علماء لیگل سیل  لڑ رہی ہیں کل 29 مارچ بدھ کے روز  راجستھان جےء پور ہائی کورٹ نے جےء پور سلسلہ وار بم دھماکے کے پھانسی کی سزا پانے والے 4 ملزمین کو مقدمہ سے بری کر دیا ہے جمیعت علماء مہاراشٹر ارشد مدنی کے کارناموں کی اور ان جیسے کاموں کو آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے انجام دیا جاتا ہے ماہ رمضان المبارک میں جمیعت علماء مہاراشٹر کا تعاون کیجئے ہندوستان میں ملت اسلامیہ کے وجود و بقاء کی جنگ میں حصہ لیجٔے، جمیعت علماء مدنی روڈ کے صدر سکریٹری و ارکان مجلس عاملہ و منتظمہ و خادمین اس بات کی اہلیانِ شہر سے اپیل و گزارش کرتا ہے مورخہ 31 مارچ بروز جمعہ بعد نماز جمعہ میں شہر کی تمام مساجد میں خصوصی طور پر جمیعت علماء مہاراشٹر کا چندہ اکٹھا جمع کرائیں اور دفتر جمیعت علماء مدنی روڈ پر جمع کراتے ہوئے رسیدیں بنواۓ، مزید دفتری رابطہ نمبر 9028283587- 9271913553

Comments