راشٹروادی کانگریس پارٹی اب قومی پارٹی نہیں رہی، ترنمول کانگریس اور کیمونسٹ پارٹی سے بھی قومی سیاسی جماعت کا درجہ واپس

مالیگاؤں، 11 اپریل (این ایم این) : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج راشٹروادی کانگریس پارٹی، آل انڈیا ترنمول کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے ان کے پاس موجود تسلیم شدہ قومی جماعت کا درجہ واپس لے لیا ہے جبکہ عام آدمی پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے اس اعلان سے خوش عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجروال نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ
" اتنے کم وقت میں قومی پارٹی یہ کسی چمتکار سے کم نہیں ہے سب کو بہت بہت مبارک ہو، ملک کے کروڑوں لوگوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا ہے، لوگوں کو ہم سے بہت امید ہے آج لوگوں نے ہمیں بہت بڑی ذمہ داری دی ہے خدا ہمیں اس ذمہ داری کو نبھانے کی طاقت دے
جہاں عام آدمی پارٹی میں خوشی ہے وہیں اس اعلان سے راشٹروادی کانگریس پارٹی، ترنمول کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی کے ماننے والوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے ایک اطلاع کے مطابق ترنمول کانگریس نے قانون کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے

Comments