اجیت پوار پھر بی جے پی کے رابطہ میں؟ شندے سرکار گرے گی اور این سی پی کی مدد سے بی جے پی حکومت سازی کریگی! سنسنی خیز دعوے سے مہاراشٹر کی سیاست میں بھونچال
ممبئی (این ایم این) : ایک مرتبہ پھر سے مہاراشٹر کی سیاست میں بھونچال آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے یہ بازگشت سنائی دے رہی ہیکہ اجیت پوار بی جے پی سے رابطہ میں ہیں اور جلد ہی این سی پی سے بغاوت کرکے بی جے پی کیساتھ حکومت سازی کریں گے بتایا جاتا ہیکہ آنے والے دنوں میں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا سے بغاوت کرنے والے ایم ایل ایز کے مستقبل کا فیصلہ کورٹ سے آئیگا کچھ لوگوں کا ماننا ہیکہ شیوسینا باغی ایم ایل ایز کا چل چلاؤ ہوجائیگا معروف اخبار ممبئی اردو نیوز میں شائع شدہ اطلاع کے مطابق سماجی کارکن انجلی دمانیہ کے ایک ٹویٹ نے ہلچل مچادی ہے۔ انجلی دمانیہ نے دعویٰ کیا کہ اجیت پوار بی جے پی کے ساتھ جائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ۱۵/ ایم ایل اے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد بی جے پی اور این سی بی مل کر حکومت بنائے گے ۔ اگر چہ انہوں نے یہ دعویٰ منترالیہ کے ایک شخص کی معلومات کی بنیاد پر کیا ہے لیکن اس سے سیاسی حلقوں میں دعوؤں اور جوابی دعوؤں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں خود اجیت پوار نے حکمراں اور اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ اس پر رد عمل ظاہر کیا۔ تاہم ان کی بہن اور این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے اس پر مشتعل رد عمل دیا ہے۔ انجلی دمانیہ نے آج صبح ٹویٹ کر کے مہاراشٹر کی سیاست میں طوفانی بحث چھیڑ دی ہے۔ انھوں نے ٹویٹ میں کہا کہ آج میں ایک کام سے منترالیہ گئی تھی وہاں مجھے ایک شخص ملا اور کہا کہ ۱۵ ایم ایل اے نااہل قرار دیے جائینگے اور اجیت پوار بی جے پی کے ساتھ جائیں گے اور یہ بہت جلد ہو گیا۔ اور کتنا مہاراشٹر کی سیاست درگت ہوگی ۔ ادھر اجیت پوار نے انجلی دمانیہ کے دعوے کا صرف ایک جملے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ جیسا چھوٹا کارکن اتنے بڑے شخص کے بارے میں کیا کہے گا؟ دریں اثناء ایم پی سپر یہ ہولے نے انجلی دمانیہ کے دعوے پر تضحیک آمیز ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ٹویٹر یا پراب بھی اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے۔ میں نے ان کی کوئی ٹویٹ نہیں پڑھی لیکن اگر انہوں نے کچھ لکھا ہے تو ان کا حق ہے۔ کیا اجیت پوار واقعی بی جے پی کے ساتھ جانے والے ہیں جیسا کہ انجلی دمانیہ نے دعوی کیا ہے؟ پر یہ سولے نے اس سوال پر بارش کی مثال دیتے ہوئے ایک اشارے دار بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہاں ۱۵ منٹ میں بارش ہوگی؟ میرے پاس اس کا جواب نہیں ہے ابھی دھوپ ہے لیکن ۱۵رمنٹ کے بعد بارش ہوگی یہ نہیں اسکا جواب میرے پاس نہیں
Comments
Post a Comment