مالیگاؤں، 18 اپریل (این ایم این) : شیوسینا سے بغاوت کرکے شندے گٹ میں شامل ہوئے باغی ایم ایل ایز کی سماعت مکمل ہوچکی ہے اور اس پر فیصلہ بھی محفوظ کیا جاچکا ہے کسی بھی وقت فیصلہ سنا دیا جائیگا ماہرین کے اندازے کے مطابق فیصلہ خلاف میں آسکتا ہے اگر ایسا ہوا تو شندے سرکار اقلیت میں آجائیگی ایسے میں بی جے پی کو اقتدار کیلئے کسی سہارے کی ضرورت ہے میڈیا رپورٹس اور مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ این سی پی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے شردپوار کے بھتیجے اور موجودہ اپوزیشن لیڈر اجیت پوار کے تیور باغیانہ سے نظر آرہے ہیں
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اجیت پوار نے چالیس کے قریب ایم ایل ایز کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے اور آج ان کی ایک میٹنگ بھی لی حالانکہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "یہ میٹنگ ہماری پارٹی کی ہفتہ واری میٹنگ کی ایک کڑی ہے جس میں پارٹی ایم ایل ایز کو دفتر طلب کرکے انکی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور انکے حلقہ اسمبلی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے میری بغاوت کی جو بھی خبریں میڈیا میں چل رہے ہے وہ افواہوں پر مبنی ہے میں مرتے دم تک این سی پی میں رہونگا" حالانکہ موصوف کی بات کو سیاسی لوگوں نے خارج از امکان کہہ دیا ہے کیونکہ ماضی میں صبح صبح بی جے پی کیساتھ اجیت پوار کی اقتدار سازی کو لوگ بھول نہیں پائے ہیں یہی نہیں شیوسینا میں بغاوت کے وقت ایک رکن اسمبلی نے ماتو شری پہنچ کر اناج کی قسم کھا کر وفاداری کی بات کہی تھی لیکن دوسرے ہی دن وہ رکن اسمبلی باغی خیمے میں دکھائی دیئے بہ لفظ دیگر کہہ سکتے ہیں کہ سیاست میں ہر چیز ممکن ہے
ایسے میں جبکہ این سی پی میں بغاوت کے امکانات ہیں اور این سی پی میں پھوٹ ہوکر دو دھڑے بنے تو مقامی این سی پی کے صدر آصف شیخ کس کے ساتھ رہنا پسند کریں گے اس پر سب کی نظریں ہے جو بھی ہو نیوز مالیگاؤں کا اتنا ضروماننا ہیکہ اب آصف شیخ ایک منجھے ہوئے لیڈر بن چکے ہیں انکا کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں لیا جانے والا فیصلہ نہیں ثابت ہوگا کیونکہ انکا جتنا ربط اجیت پوار سے ہے اتنا ہی سپریہ سلے اور شردپوار سے بھی ہے اگر ایسے کوئی حالات بنتے بھی ہیں تو آصف شیخ اپنے والد گرامی جہاندیدہ سیاسی شخصیت شیخ رشید اور پارٹی ذمہ داران سے گفت و شنید کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیں گے
Comments
Post a Comment