سعودی عرب میں چاند نظر آگیا... کل بروز جمعہ کی عید کا اعلان

ریاض، 20 اپریل (نیوز مالیگاؤں نیٹورک) : آج بروز جمعرات سعودی عرب میں 29 رمضان المبارک کے موقع پر شوال کا چاند دیکھنے کا خصوصی نظم کیا گیا تھا سعودی عرب کے آفیشل ٹوئیٹر ھینڈل "حرمین" پر جاری اعلان کے مطابق "عید کا چاند نظر آگیا جمعہ 21 اپریل کو عید الفطر منائی جائیگی اللہ پاک ہمارے روزوں، تلاوت عبادات کو قبول کرے اور ہمیں صحت و عافیت کے ساتھ کئی رمضان عطاء فرمائے (آمین)

ہند و پاک سمیت بر صغیر میں بھی 29 روزے ہونے کے قوی امکانات ہیں معروف ماہر فلکیات مولانا ثمیر الدین قاسمی (مقیم حال لندن) کے مطابق ہندوستان میں 29 روزے ہونگے اور سنیچر کو عید ہونے کا قوی امکان ہے

Comments