چاند نظر آگیا (جمعیتہ علماء مالیگاؤں)

مالیگاؤں، 21 اپریل (این ایم این) : آج 29 رمضان المبارک کے موقع پر شوال المکرم کے چاند دیکھنے کا انتظام جمعیتہ علماء مالیگاؤں کی جانب سے کیا گیا جمعیتہ دفتر سے متصل مکی منزل پر جمعیتہ کے اراکین نے نماز مغرب کے بعد چاند دیکھا اسطرح مالیگاؤں میں چاند کی عام رویت ہوئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی چاند دیکھائی دیا، جمعیتہ علماء مالیگاؤں کے صدر مفتی اسماعیل قاسمی نے عامتہ المسلمین کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے پوری روایتی شان و شوکت لیکن احتیاط کیساتھ عید منانے کی اپیل کی

Comments