مالیگاؤں، 18 اپریل (این ایم این) : ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اجیت پوار کے این سی پی چھوڑنے کی بات میں اب سچائی کی جھلک نظر آنے لگی ہے کیونکہ موصوف نے معروف سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک اور ٹیوٹر پر اپنے پروفائل میں آج تبدیلی کی اور دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے این سی پی کا لوگو (گھڑی کا نشان و جھنڈا) ہٹا دیا ہے اس کو سیاسی ماہرین یہ اشارہ سمجھ رہے ہیں کہ اجیت پوار کی بغاوت بالکل طئے ہے یاد رہیکہ بڑے لیڈران کے فیس بک و ٹیوٹر اکاؤنٹ بڑی اہمیت حامل ہوتے ہیں اس طرح اجیت پوار کا اپنے پروفائل سے این سی پی کا لوگو ہٹانا اس بات کا واضح اشارہ ہیکہ اندر ہی اندر کوئی کچھڑی ضرور پک رہی ہے اگر یہ بات سچ ہوئی تو مہاراشٹر کی سیاست میں یہ چوتھا موقع ہوگا جب حکومت کی باگ دوڑ سنبھالنے والوں میں تبدیلی آئے گی سب سے پہلے اجیت پوار نے بی جے پی کیساتھ مل کر حکومت بنائی تھی جو چند گھنٹوں کی مہمان رہی پھر این سی پی، شیوسینا اور کانگریس نے مل کر اقتدار سازی کی بعد ازاں شیوسینا سے الگ ہوکر شندے نے بی جے پی کی مدد سے حکومت بنائی اور اب یہ حکومت بھی لڑکھڑاتی ہوئی نظر آرہی ہے این سی پی ذرائع کی بات مانی جائے تو شردپوار کو اپنے بھتیجے اور سپریہ سلے کو اپنے بھائی اجیت دادا پوار پر پورا یقین ہیکہ وہ ایسا کوئی بھی قدم نہیں اٹھا سکتے
Comments
Post a Comment