ریاست میں کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں الیکشن، پارٹی ورکر تیار رہیں (ادھو ٹھاکرے)
شندے سرکار 15 سے 20 دن کی مہمان، گر جائے مہاراشٹر حکومت (سنجے راؤت)
ممبئی، 25 اپریل (این ایم این) : مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان سنجے راؤت اور پارٹی صدر ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کے بیان نے سیاسی پارہ مزید تیز کردیا ہے
مصدقہ ذرائع سے نیوز مالیگاؤں نیٹورک کو ملی اطلاع کے بموجب شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو بالا صاحب ٹھاکرے نے جلگاؤں میں پارٹی کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ریاست میں کبھی بھی انتخاب ہوسکتے ہیں اور ان کی پارٹی اس کیلئے مکمل طور پر تیار ہے" موصوف نے اپنے ورکروں سے بھی ممکنہ طور پر ہنگامی صورتحال میں لئے جانے والے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف رہنے کا حکم دیا ہے
موصوف سے قبل شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان سنجے راؤت نے ایک مرتبہ پھر پیشن گوئی کی ہیکہ شندے سرکار بس 15 سے 20 دنوں کی ہی مہمان ہے موصوف کی اس پیشن گوئی کو بی جے پی نے مذاق میں لیتے ہوئے کہا ہیکہ موصوف نے اس قبل بھی ایسی ہی پیشن گوئی کی تھی لیکن وہ پوری نہیں ہوئی اس طرح سنجے راؤت "جھوٹے نجومی" ثابت ہوجاتے ہیں اور انکی یہ پیشن گوئی بھی غلط ثابت ہوگی
یاد رہیکہ اوریجنل شیوسینا سے بغاوت کرتے ایکناتھ شندے کے ایم ایل ایز پر سپریم کورٹ نے سماعت مکمل کرلی ہے اور آنے والے چند دنوں میں فیصلہ سنا دیا جائے گا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہی شندے سرکار کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا حالانکہ بی جے پی بھی کسی بھی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور شندے کے خلاف اگر فیصلہ آیا تو کیا کیا جائے گا اس پر بھی بی جے پی کی تیاریاں ہیں یہی وجہ سے اجیت پوار کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی جارہی ہے
Comments
Post a Comment