مہاراشٹر حکومت : پھر ایک نیا گیم پلان تیار

مالیگاؤں، 28 اپریل (این ایم این) : مہاراشٹر حکومت کو لیکر مختلف متضاد خبروں کے بیچ ایک ایسی خبر نے سنسنی پھیلا دی ہے جس نے بی جے پی لیڈران کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہے ایک ایسے وقت میں جب کہ بی جے پی اپنا وزیراعلیٰ بنانے کا خواب بُن رہی ہے اسے ایک زوردار جھٹکا لگ سکتا ہے کیونکہ اب مہاوکاس اگھاڑی کے کئی بڑے چہرے ایکناتھ شندے سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں اس سلسلہ میں شندے سرکار کے اہم کابینی وزیر اُدے سامنت نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "شیوسینا (یو بی ٹی)، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے بڑے لیڈران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی تعداد بڑھ رہی ہے" تاہم، پوچھے جانے پر سامنت نے کسی لیڈر کا نام نہیں لیا

سامنت کے اس بیان پر سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے ماہرین کے مطابق سیاست میں ہر چیز ممکن ہے ہوسکتا ہے بی جے پی جو دوسروں کیلئے گڑھا کھود رہی وہ خود اس گڑھے میں اوندھے منہ گر جائے ممکن ہیکہ اندر ہی اندر ایک نیا گیم پلان تیار ہورا ہو اور پھر سے مہاوکاس اگھاڑی سرکار میں شامل ہوجائے

یاد رہیکہ مہینہ بھر سے ریاست میں سیاسی بھونچال آیا ہوا ہے ایسے میں آزاد ایم ایل ایز اور چھوٹی موٹی پارٹیوں کی ویلیو بھی بڑھ گئی ہے اور ان ایم ایل ایز کو ایک مرتبہ پھر لاٹری لگنے کی سبیل دکھائی دے رہی ہے

مجلس اتحاد المسلمین جس کے مہاراشٹر میں دو ایم ایل اے ہیں اس نے شروع سے پارٹی صدر اسدالدین اویسی کے حکم پر فرقہ پرست پارٹیوں سے دوری بنائے ہوئے ہے حکومت سازی کے دونوں مواقعوں پر غیر جانبدار رہ کر مجلس نے اپنے آپ کو وائٹ کالر بتانے کی کوشش کی ہے اور اگر ایک مرتبہ پھر حکومت بنی تب بھی مجلس کا غیر جانبدار رہنے کا ہی فیصلہ رہیگا لیکن ماہرین کے مطابق حکومت کے بننے اور بگڑنے میں ایک ایک ووٹ بہت معنی رکھتی ہے ممکن ہیکہ بڑے لیڈران مجلس کے ایم ایل ایز سے رابطہ میں آکر انہیں اپنا ہمنوا بنانے کی کوشش کریں عید کی باسی کو مفتی اسماعیل قاسمی کا ممبئی جانا اور مسلسل دو تین روز ممبئی میں مقیم رہنا بھی موضوع بحث ہیکہ مفتی صاحب کا ممبئی جانا بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہو لیکن اس بات کو مفتی اسماعیل قاسمی کے قریبی ذرائع نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فیمیلی کیساتھ نجی کاموں کو لیکر ممبئی میں خیمہ زن تھے

Comments