جمعیتہ علماء مدنی روڈ انجمن معین الطلباء کے اشتراک سے کامیاب ہوا میڈیکل کیمپ

مالیگاؤں، 30 اپریل (راست) : صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی خصوصی دلچسپی سے دو سال قبل جمعیت طبی امداد کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اس وقت سے لگاتار میڈیکل میدان میں طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے مورخہ 29 اپریل 2023 بروز سنیچر صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک چھوٹی مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول نیاپورہ میں عالمی شہرت یافتہ ہاسپٹل SMBT کے زیر اہتمام کینسر، ہارٹ، ہڈی، آنکھ اور بچوں کے امراض کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کی تفصیل جمعیت طبی امداد کمیٹی کے کنویر سہیل ماسٹر نے بتائی کہ اس منعقدہ کیمپ سے 470 مریضوں نے فیض حاصل کیا ۔ مولانا امتیاز اقبال صاحب نے کیمپ کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے انجمن معین الطلباء کے چئیرمن محترم اسحاق سیٹھ ذری والا صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔ اس کیمپ میں گولڈ میڈلسٹ ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر گورو ورما سر سمیت دیگر چھ ڈاکٹرس چار نرس،و دس اسٹاف ممبرس کو آرڈینیٹر نتن سر نے طبی خدمات انجام دی ۔ کیمپ میں الحاج مکی سیٹھ صاحب،الحاج عبدالمالک سیٹھ بکرا والا صاحب،مولانا امتیاز اقبال صاحب، مولانا عبدالمتین صاحب ، رئیس کلرک، اظہر مکی صاحب،اسلم مقادم صاحب،شاہد الیاس صاحب،عبدالرحمان پیارے صاحب۔کمال احمد صاحب نے شرکت کی ۔ اس کیمپ کی کامیابی کے لئے رضوان سیوک،رضی انور،احمد علی حسن،شبیر امیتابھ، نیاز احمد نے جدوجہد کی

Comments