مالیگاؤں (این ایم این) الحمدللہ! یہ اطلاع دیتے ہوئے انتہائی خوشی ومسرت ہورہی ہے کہ بروز منگل ١٩ رمضان المبارک ١٤٤٤ کو حضرت مولانا ظہیر احمد ملی رحمانی صاحب کے مکان(مدنی نگر گلی نمبر ٢) پر تراویح میں قرآن مجید کی تکمیل ہورہی ہے، اس مبارک موقع پر شھرعزیز کے مشھور عالم دین حضرت مولانا مفتی حسنین محفوظ نعمانی صاحب(قاضئ شریعت دار القضاء مالیگاؤں و استاذ حدیث معھد ملت) خطاب اور دعا فرمائیں گے
اور حضرت والا ہی نماز عشاء اور وتر کی امامت فرمائیں گے
ختم قرآن کے موقع پر چونکہ دعائیں قبول ہوتی ہیں اس لیے آپ سے مع دوست و احباب شرکت کی مخلصانہ گزارش ہے
آپ کی شرکت سے حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی ہوگی
(نوٹ:عشاء کی نماز آٹھ بج کر بیس منٹ پر ہوگی ان شاء اللہ)
مستورات کیلئے پردے کا معقول انتظام رہے گا
Comments
Post a Comment