اہم اطلاع برائے طلباء.... سپر ففٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں

مالیگاؤں (این ایم این) ناسک ضلع کے دیہی علاقوں بشمول مالیگاؤں کے لیے محکمہ تعلیم ناسک کی جانب سے ایک اسکیم SUPER 50 جاری کی گئی ہے. جس میں امسال یعنی سن 2023 ء میں پاس ہونے والے دسویں جماعت کے وہ طلباء جنہوں نے ٪70 سے زیاد مارکس حاصل کیے ہیں اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں. ناسک محکمہ تعلیم کے زیر انصرام اس امتحان میں پاس ہونے والے 110 طلبا کو متعین کردہ ادارے میں NEET اور  JEE کی فل  اسکالرشپ (بشمول گیارہویں بارہویں کی تعلیم) مع مفت رہائش ملے گی. اسکیم کے مطابق ناسک ضلع کے ان طلبا کو SUPER 50 کے لیے فارم بھرنا ہوگا اور ساتھ ہی انکم سرٹیفکیٹ (ایک لاکھ روپے سالانہ سے کم) اور ڈومیسائل اور دسویں کی مارکس شیٹ منسلک کرنا ہے.
مذکورہ بالا اپلیکیشن 26 جون 2023 سے قبل مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اسکول بورڈ کے محکمہ میں شری سرودے صاحب کے پاس جمع کرانا ہے.
سُپر 50 کا یہ امتحان 2 جولائی 2023 کو صبح 10 بجے سے 12:30 بجے تک ناسک سینٹر میں ہوگا. طلبا کو 9:30.بجے تک ایگزام ہال میں پہچنا لازمی ہے. سینٹر کس اسکول میں ہے یہ بہت جلد بتا دیا جائے گا.

نوٹ: مذکورہ Super 50 اسکیم
ضلع پریشر ناسک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر میڈم امیشا متتل صاحبہ کی ذاتی دلچسپی سے عمل میں لائی گئی ہے.  مالیگاؤں کے زیادہ سے زیادہ طلبا اس اسکیم کا فائدہ اٹھائیں.

اس سلسلہ میں فارم اور دیگر معلومات ناصر بھائی (رائیل میڈیکل اسٹور، نور ہاسپٹل کے سامنے) سے حاصل کریں

Comments