اسمبلی الیکشن سے قبل مالیگاؤں ضلع ڈکلیئر ہوجائے گا (دادا بھوسے)

مالیگاؤں، 7 جون ( این ایم این) : مالیگاؤں میں ریل آ رہی ہے، مالیگاؤں ضلع بننے والا ہے یہ سن سن کر ایک نسل نوجوان اور ایک نسل ادھیڑی تک پہنچ چکی ہے لیکن مالیگاؤں میں نا تو ریل آئی اور نا ہی مالیگاؤں ضلع بنا یہ الگ بات ہیکہ مالیگاؤں میں ریل لانے کی کریڈیٹ بڑے بڑے بینر لگا کر موجودہ آمدار بھی لے چکے ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہیکہ مالیگاؤں ضلع بننے کی راہ ہموار ہوچکی ہے اور جلد ہی مالیگاؤں کو ضلع بنا دیا جائیگا

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے معتمد خاص دادا بھوسے کے مطابق اسمبلی الیکشن سے قبل مالیگاؤں ضلع بنا دیا جائیگا موصوف مالیگاؤں و تعلقہ کے سینئر سٹیزن کی ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ایک میٹنگ سے مخاطب تھے اور انہوں نے یہ خوشخبری سنائی کہ اسمبلی الیکشن سے قبل مالیگاؤں کو ضلع بنا دیا جائیگا

Comments