مالیگاؤں (پریس ریلیز) : 22 اگست بروز منگل کو صبح نو بجے جمیعت علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام شہر میں باران رحمت کے نزول کیلئے نماز استسقاء کی ادائیگی لشکر والی عیدگاہ پر کی گئی ، اس موقع پر صدر جمیعت علماء مدنی روڈ اور تا حیات خطیب و امام عیدین مفتی اسمٰعیل قاسمی مسلمانوں سے بالخصوص اور حکومت سے عمومی طور پر با مقصد اور واضح پیغام دیا، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کی زندگی پانی پر رکھی ہے اور سب سے بڑی نعمت مفت میں آکسیجن کے بعد پانی ہے اور اسکی قدر دانی کرنا چاہیے ، اور جب نعمت خداوندی کا نزول رک جائے تو توبہ استغفار کے ساتھ صبر کرتے ہوئے نماز کو قائم کرنا چاہیے، زکوٰۃ پوری پوری ایمانداری سے ادا کی جائے، زنا اور سود سے رکا جائے، اس عنوان پر مفصّل بیان کیا، نماز استسقاء کے پیش نظر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مزید کہا کہ اسلام کامل و مکمل دین و مذہب ہے جس نے زندگی کے ہر شعبے میں قوانین بنائے اور رہنمائی و مدد کیں ہیں کئی مواقع پر مخصوص نمازوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سورج گہن اور چاند گہن کے وقت نماز ادا کی جاتی ہے کسی حاجت کے درپیش مسائل پر صلوٰۃ الحاجات ادا کی جاتی ہے خوشی کے موقع پر نماز عیدین ادا کی جاتی ہے توبہ استغفار کے لئے بھی نماز ادا کی جاتی ہے آسمان سے بارش طلب کرنے کے لئے نماز استسقاء ادا کی جاتی ہے بارش کا نظام اللہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہے بارش اللہ تعالیٰ کیوں روک لیتے ہیں موصوف نے وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان پوری پوری ایمانداری سے زکوٰۃ نہ ادا کریں، ظلم زیادتی حد سے تجاوز کر جاۓ، سماج و معاشرے میں زنا اور سود خوری عام ہوجائے، تو اللہ تعالیٰ بارش کو روک لیتے ہیں مزید کہا کہ سماج میں جو برائیاں و بدعنوانی پھیل رہی ہیں انہیں ختم کیا جائے ان پر روک لگے، اور ملک کے موجودہ حالات میں موصوف نے کہا کہ ملک کے کئی علاقوں میں ظلم کا دور دورہ ہے نفرت عروج پر ہے ہجومی تشدد موب لنچنگ تو کہیں لَو جہاد کے نام پر ہنگامہ و فساد، بوڑھوں کے ساتھ زیادتی، بچوں کو مارا جارہا ہے عورتوں کو بے آبرو کیا جارہا ہے اجتماعی طور عصمت دری کی جارہی ہیں کمزوروں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے یہ سب پر قد غن لگے یہ بند ہونا چاہیے، حکومت و اقتدار آج ہے مگر ظلم کے ساتھ اقتدار باقی نہیں رہتا، حکومت کو چاہیے کہ وہ تاریخ پڑھ لیں اور ملک کے بسنے والوں کے ساتھ انصاف کا معاملہ کریں، اللہ کے بندوں سے زیادتی بند ہونا چاہیے، آج ہمیں سائنس کیا کہتا ہے اس پر دھیان دینے کے بجائے، قرآن و حدیث کی روشنی میں بارش کے نظام پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے آسمان سے بارش روک لی گئی ہم پر آزمائش آتی ہے ہمیں توبہ و استغفار کرتے ہوئے صبر کے ساتھ نماز کو قائم کریں، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مسلمانوں کے اتنے بڑے مجمع سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہمیں توبہ و استغفار کرتے ہوئے شرمندہ و نادم ہوکر آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم و ارادہ کریں، اللہ تعالیٰ سے زیادہ کوئی ذات رحیم و کریم نہیں ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کی کبریائی سے امید ہے کہ وہ ہم پر بارش برسائے گے، موصوف نے ہمارے نبی اکرم صل اللہ علیہ کے زمانے میں بھی ایک مرتبہ بارش نہیں ہوئی اس واقعہ کا ذکر کیا، اور نماز استسقاء کب اور کیوں پڑھی جاتی ہے اسکا مفہوم سمجھایا، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ہی بیان کے بعد نماز استسقاء کیلئے امامت کی خطبہ کے بعد رقت آمیز دعائیں مانگی. عامتہ المسلمین نے رو رو کر اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کرتے ہوئے دعائیں مانگیں، کئی سالوں کے بعد نماز استسقاء کے لئے کثیر تعداد میں عامتہ المسلمین شریک ہوئے
Comments
Post a Comment