مالیگاؤں، 25 اگست (انصاری عارف عمّار) : برسات کا موسم جاری ہے لیکن مالیگاؤں و اطراف میں باران رحمت کا نزول کافی کم ہوا ہے، مالیگاؤں کو پانی فراہم کرنے والے گرنا ڈیم و چنکاپور ڈیم، تلواڑہ کے اطراف بھی بارش کی کمی ہونے کی وجہ سے سطح آب میں کمی واضح طور پر دیکھنے کو مل رہی ہے ایسے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ پانی کی فراہمی ایک روز ناغہ کی بجائے دو روز ناغہ سے مالیگاؤں میں فراہمی کو لیکر منصوبہ بندی کررہی ہے ممکن ہیکہ یکم ستمبر سے ہی دو ناغہ سے پانی کی فراہمی کی جائے، تادم تحریر کارپوریشن انتظامیہ نے باضابطہ طور پر پر یہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن محکمہ آب رسانی کی سرگرمیوں سے انداز ہورہا ہے کہ ایک دو یوم میں باضابطہ پانی سپلائی کے نئے شیڈول کا اعلان ہوجائے اس طرح کی خبر ایک مراٹھی اخبار میں بھی ذرائع کے حوالے سے شائع ہوئی ہے اور بڑی تیزی کیساتھ سوشل میڈیا پر گشت کررہی ہے
Comments
Post a Comment