مالیگاؤں کا بس اسٹینڈ ہوا ناکام، سروے میں ملے 100 میں سے 34 مارکس

مالیگاؤں، 11 ستمبر (این ایم این) : گزشتہ دنوں ریاست بھر کے ایس ٹی اسٹنیڈ کا سروے کیا گیا اور اسکا نتیجہ بھی ظاہر کردیا گیا لیکن  
اس سروے میں مالیگاؤں کا ایس ٹی اسٹینڈ ناکام ہوگیا "بالا صاحب ٹھاکرے سوچھ سندر بس اسٹینڈ" کے نام سے ریاست میں کئے گئے سروے کے 100 مارکس طئے تھے جس میں سے 50 مارکس سے زیادہ مارکس لینے والے اسٹینڈ کو کامیاب قرار دیا گیا لیکن حیرت انگیز طور پر مالیگاؤں کا نیا بس اسٹینڈ 100 میں سے صرف 34 مارکس ہی لے سکا
قابل ذکر بات ہی ہیکہ ریاست بھر کے سبھی بس اسٹینڈ کے سروے ہر دو ماہ میں ٹیم کے ذریعے ہوگا جوکہ 2024 تک چلیگا اور اس میں زیادہ مارکس حاصل کرنے والے بس اسٹینڈ کو پانچ لاکھ سے پچاس لاکھ تک انعام دیا جائیگا
(With special thanks Lokmat News Network 

Comments