مالیگاؤں (این ایم این) : ذرائع سے ملی عجیب و غریب مگر دلچسپ اطلاع کے مطابق امتحان میں پاس کرنے کیلئے ایک طالب علم نے اپنے جوابی پرچے میں پانچ پانچسو کی نوٹ چپکا دی تاکہ ممتحن اسے بطور رشوت لیکر طالبعلم کو پاس کردے، لیکن ممتحن نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکی شکایت کردی-
آئی این این میں شائع شدہ تفصیلات کے مطابق، ناندیڑ کی سوامی رامانند تیرتھ یونیورسٹی میں 1720 طلبہ کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا- ان لوگوں پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے- ان میں ایک طالب علم نے تو حد ہی کر دی- اس نے اپنے ہر مضمون کے پرچے میں پانچسو کا ایک نوٹ چپکا دیا تاکہ ممتحن اس سے خوش ہو کر اسے پاس کر دے- لیکن ممتحن نے اس معاملے کی شکایت کنٹرولر آف ایگزامنشن سے کردی جس کے بعد معاملے کی جانچ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی نے مذکورہ طالب علم کو سماعت کیلئے بلایا تو اس نے قبول کیا کہ یہ نوٹ اس نے پرچوں کے ساتھ چسپاں کئے تھے- اس کی وجہ اس نے یہ بتائی کہ اس نے جو کچھ بھی پڑھائی کی تھی امتحان میں اس میں سے کچھ بھی نہیں آیا اس لئے اسکے پرچے مشکل گئے تھے- اس بات کی تصدیق ہوجانے کے بعد انتظامیہ نے لڑکے کو امتحان میں فیل قرار دیا اور آئندہ 3 سال کیلئے اس کے امتحان دینے پر پابندی عائد کر دی گئی-
Comments
Post a Comment