"سیکولر" نہیں رہی اب "جنتادل"

مالیگاؤں، 22 ستمبر (این ایم این) : گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا جس بات کی قیاس آرائی کررہا تھا وہ بات آج سچ ثابت ہوگئی، جنتادل سیکولر باضابطہ طور پر بی جے پی کے اتحاد کا ایک حصہ بن گئی ہے

آج شام جب جنتادل سیکولر اور بی جے پی اتحاد کی خبریں منظر عام پر آئی تو جمعہ ہونے کے باوجود مالیگاؤں میں سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ کا بازار گرم رہا، سبھی لوگوں کی نظریں جنتادل سیکولر مالیگاؤں کے فیصلے پر لگی ہوئی ہے کیونکہ مالیگاؤں میں فرقہ پرستی کے خلاف سب سے زیادہ بولنے والے مستقیم ڈگنٹی کی پارٹی اب خود کھلے عام بی جے پی سے جا ملی ہے تو کیا اس کے بعد بھی ساتھی نہال احمد اور ان کی سوچ رکھنے والے جنتادل سیکولر کا دامن تھامے رہیں گے یا پھر سیکولر نام والی جنتادل چھوڑ کر جنتادل فیمیلی سے تعلق رکھنے والی جنتادل یونائیٹیڈ، جنتادل (راشٹریہ)، یا سماجوادی پارٹی کا پرچم تھاما جائیگا؟، ممکن ہے ایک دو دن میں اس بات کا خلاصہ ہو یا مقامی صدر شان ہند جلد ہی پریس کانفرنس لیکر اپنی پارٹی میں رہنے یا کسی نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرے

Comments