مالیگاؤں میں پھر ملا کرونا پازیٹیو مریض

مالیگاؤں، 12 ستمبر (این ایم این) : ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کیمپ علاقے کے گوند نگر میں رہائش پذیر ایک پچاس سالہ خاتون کی کورونا رپورٹ پازیٹیو موصول ہوئی ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ خاتون کو میونسپل ہیلتھ سینٹر میں معائنے کے بعد جنرل ہسپتال بھیج دیا گیا تھا تاہم، مذکورہ خاتون مالیگاؤں شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہے ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ متعلقہ خاتون کی نمونیا کی وجہ سے رپورٹ مثبت آئی ہوگی میونسپل کارپوریشن اور جنرل اسپتال نے خاتون کی جانچ کی رپورٹ ناسک کی لیبارٹری کو بھیج دی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معائنے کے بعد باضابطہ معلومات دی جاسکتی ہیں اس سلسلہ میں ماہر اطبا کا ماننا ہیکہ موسم کی متلون مزاجی کے سبب لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے خصوصی طور پر بزرگ اور مستقل بیماروں پر خصوصی توجہ دینی چاہیے

Comments