اورنگ آباد (این ایم این) : "ہم مراٹھا ریزرویشن کے معاملے میں ظلم و زیادتی کیخلاف ہیں وہیں ہم مسلم ریزرویشن کیلئے مسلسل آواز اٹھاتے رہیں گے کیونکہ ریزرویشن ہمارا جمہوری حق ہے" اس طرح کا اظہارِ خیال مہاراشٹر مجلس اتحاد المسلمین کے صوبائی کارگذار صدر ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے کیا، موصوف مجلس کے قومی صدر اسدالدین کے پیغام کو لیکر ریاست کے مختلف علاقوں میں پہنچ رہے ہیں اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر ماجل گاؤں، امبا جوگائی میں حالات حاضرہ عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد ہوا یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے مزید کہا کہ "بامبے ہائی کورٹ نے بھی مسلم ریزرویشن کو جاری رکھا تھا لیکن خود ساختہ سیکولر کانگریس و راشٹروادی نے مسلمانوں کو ہمیشہ سے دھوکا دیا ہے"
علاوہ ازیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قادری نے کہا کہ موجودہ سیاست سے عوام تنگ آچکی ہے مجلس کو ہر وقت بی جے پی کی بی ٹیم کہنے والے خود ساختہ سیکولر کانگریس و راشٹروادی کے لوگ، جو خود کو اقلیتوں کا ہمدرد بتا کر مسلمانوں کے دم پر چن کر آتے ہیں وہی لوگ آج شیوسینا اور بی جے پی کے ساتھ کندھے سے کندھا لگا کر بیٹھے ہیں حکومت میں رہنے کیلئے یہ لوگ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں جاسکتے ملک میں ہورہے مسلم اقلیتوں پر ظلم ونا انسانی کے خلاف صرف صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی ہی مسلسل آواز اٹھاتے ہیں موجودہ دور میں مسلمانوں کے حقوق و نا انصافی کے خلاف بولنے والا کوئی لیڈر نہیں ہے اس لئے ہمیں بیرسٹر اسد الدین اویسی کی قیادت کو مضبوط کرنا اورکلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد ہونا ہیں وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ماب ٹیچنگ ہو یا تین طلاق کا قانون ہر مسئلہ پر صرف مجلس ہی وہ واحد جماعت ہے جو مسلمانوں کے مسائل کو ایوانوں میں اٹھا کر ا پنا حق ادا کر رہی ہے دو روزہ کامیاب دورے میں مراٹھواڑہ صدر فیروز لالہ، جنرل سیکر یٹری ماجد بشیر، بیڑ ضلع صدر ایڈوکیٹ شفیق بھاؤ ، تعلقہ انچارج رمیز سر، تعلقہ صدرادریس پاشاه، شہر صدر شیخ رشید، گڈوخطیب، انور ہاشمی ، سہیل جلیل ، ندیم سر اور بڑی تعداد میں پارٹی عہدیدارن و کارکنان موجود تھے
Comments
Post a Comment