نیا پاور کنکشن (میٹر) کم قیمت میں دیا جائے

مالیگاؤں، 14 ستمبر (انصاری عارف عمّار) : شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی نے گھریلو پاور کنکشن کو کم قیمت میں دینے کا مطالبہ پاور سپلائی کمپنی سے کیا ہے اس طرح کا ایک مکتوب حافظ عبداللہ اور مفتی اسماعیل کے معتمد خاص حسین انصاری نے ایم پی ایس ایل کے سی ای او پریم سنگھ کو سونپا جس میں درج ہیکہ مالیگاؤں شہر میں ٪65 فیصد لوگ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں، اور شہر مندی جیسے حالات سے جوجھ رہا ہے ایسے میں کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ قائم کرکے کہا کہ وہ بجلی کنکشن حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن 3 ہزار سے 4 ہزار تک کوٹیشن کی رقم بھرنے سے وہ قاصر ہیں لہذا اس رقم میں کمی کرکے اسے 1000 سے 1500 تک کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کریں پریم سنگھ نے مفتی اسماعیل قاسمی کے مکتوب کو حاصل کرکے اس پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی
نمائندہ وفد کو دلائی

Comments