ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی نے کیا پروفیسر رضوان خان سر کا استقبال

مالیگاؤں (راست) شہر کے سیاسی  سماجی، تعلیمی ،ادبی اور ثقافتی حلقوں میں سٹی کالج کے فزیکل ڈائریکٹر، سابق کارپوریٹر و مفتی صاحب کے مشیر خاص  پروفیسر رضوان خان سر کے پی ایچ ڈی مکمل ہونے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا گیا ـ مختلف اداروں، کلبوں، انجمنوں اور افراد نے ڈاکٹر رضوان خان کو مبارک باد پیش کی ـ یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ـ شہر کے ہردل عزیز ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی نے بھی مورخہ 15 ستمبر 2023 بروز جمعہ کو رضوان خان سر کے مکان پر پہنچ کر ان کا استقبال کیا ـ ان کو اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد دی ـ مفتی صاحب نے اس پر مسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ـ مفتی صاحب کے ساتھ حافظ عبداللہ، محمد حسین وغیرہ موجود تھے ـ اس موقع پر تعلیمی موضوعات کے علاوہ شہر کے سیاسی، سماجی اور کھیل کود کے امور پر خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ـ*

Comments