رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی سرپرستی میں شوشل ورکر جمال ناصر کا مطالبہ

مالیگاؤں،(این ایم این) سوشل ورکر جمال ناصر نے گزشتہ دنوں کارپوریشن کے واٹر شپلائی محکمہ کو مکتوب دیکر مطالبہ کیا تھا کہ نورنگ کالونی، حسن پورہ ،ملت کالونی ،اعظم پورہ ،رضا پورہ، و اطراف میں نلوں میں پانی سپلائی تاخیر سے دی جارہی ہیں جسکی وجہ سے خواتین کو بے انتہا تکلیف ہورہی ہے. واضح ہوکہ گزشتہ دنوں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کہ ہمراہ فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا گیا تھا نلوں میں گندہ پانی آنے کی شکایت کہ بعد مفتی صاحب کی قیادت میں دیگر افراد نے فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا تھا، تب ہی سوشل ورکر جمال ناصر نے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی زیر سرپرستی میں واٹر سپلائی محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سندیپ پاٹل و کیلاش بچھاؤ صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ حسن پورہ و نورنگ کالونی اطراف میں نلوں میں پانی کی سپلائی گذشتہ کئی ماہ سے تاخیر سے دی جارہی ہیں پہلے جس طرح دوپہر دو بجے نل آتا تھا اسی وقت پر نلوں میں پانی کی سپلائی دی جائے، رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے واٹر سپلائی محکمہ کہ آفیسران کو اس مسئلے پر خصوصی توجہ دیکر جلد از جلد ان کو پرانے وقت پر نلوں میں پانی دیا جائے، جس کے بعد واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے آفیسران نے اپنے موبائل نمبر دیکر کہا آپ اطمنان رکھیں ایک دو سپلائی ہونے تک ہم کوشش کرتے ہیں آپ کے وارڈ میں پہلے جیسے ٹائمنگ پر نلوں میں پانی کی سپلائی دی جائے ۔

Comments