تیس سال تک جنتادل سیکولر کو پروان چڑھانے والے مسلم لیڈر نے پارٹی چھوڑ دی

نئی دہلی (این ایم این) : ہماری پارٹی (جنتادل سیکولر) ملک میں سیکولر سیاسی اقدار کی پابند تھی اور ہمیشہ سیکولر کردار کے ساتھ رہ کر لوگوں کی دلوں پر چھائی رہی لیکن اچانک سے بی جے پی جسکا ایجنڈا ملک میں نفرت کی سیاست کو پروان چڑھانا ہے اس سے ہاتھ ملا لینے سے جنتادل کے سیکولر کردار کو دھچکا لگا ہے اس سے پارٹی میں موجود سیکولر لیڈران و ورکر دکھی ہیں اب میرا پارٹی میں رہنا مناسب نہیں اس لئے میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں اس طرح کا اظہار جنتادل سیکولر کرناٹک کے سینئر نائب صدر شفیع اللہ نے کیا

موصوف نے معروف نیوز ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "وہ 30 سالوں سے جنتادل کے ساتھ رہے لیکن چونکہ اب پارٹی بی جے پی سے اتحاد کرکے این ڈی اے الائنس میں شامل ہوگئی اب میرا پارٹی میں مزید بنے رہنا مناسب نہیں میں نے اپنا استعفیٰ ذمہ داران کو بھیج دیا ہے"

Comments