مالیگاؤں، 07 اکتوبر (این ایم این) بی جے پی کیساتھ جنتادل سیکولر کے قومی ذمہ داران باضابطہ اتحاد کرچکے ہیں اس سے دلبرداشتہ ہوکر مالیگاؤں جنتادل سیکولر کے ذمہ داران نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اب مستعفی ذمہ داران کیا فیصلہ لیتے ہیں اس پر شہریان کی نگاہ بنی ہوئی ہے
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جنتادل سیکولر کے سابقہ جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنٹی شہر کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کرکے مشورہ لے رہے ہیں موصوف نے اس سلسلہ میں جمیل سیٹھ زر والا، خورشید سیٹھ ڈبر والے، کامل سیٹھ، اطہر حسین اشرفی، شبیر چاچا و دیگر سے ملاقات کی اور ان سے رائے و مشورہ لیا، سرکردہ افراد نے مختلف آراء سے نوازہ ساتھی گروپ کی جانب سے ملی اطلاع کے مطابق جلد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا جو کہ عوام کی خواہش کے عین مطابق ہوگا
Comments
Post a Comment