چھگن بھجبل کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، ناسک عنبڑ پولس مجرم کو ٹریس کرنے میں مصروف

ناسک (این ایم این) ناسک کے سینئر سیاستداں اور این سی پی کے قد آور لیڈر چھگن بھجبل کو واٹس ایپ پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے بغاوت کرنے والے اجیت پوار دھڑے کے لیڈر چھگن بھجبل کو پیغامات موصول ہوئے تھے دھمکی میں لکھا تھا، "آپ زیادہ دیر زندہ نہیں رہیں گے ہم اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب آپ کو ختم نہ کر دیں بہتر ہوگا کہ آپ ہوشیار رہیں، ہم آپ کو دیکھ لیں گے" 
اس دھمکی آمیز پیغام کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ناسک این سی پی کے نوجوان لیڈر امباداس جے کھیرے نے عنبڑ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے، جس کے بعد پولس نے وزیر کو دھمکی دینے والے شخص کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس دھمکی بھیجنے والے نمبر کو ٹریس کر رہی ہے (قومی آواز کے ان پٹس کیساتھ) 

Comments