مالیگاؤں کے پہلے مسلم وکیل جو دھولیہ کے پہلے مسلم ایم ایل اے بھی بنے

"عبدالعزیز وکیل" (پیدائش 13 ستمبر 1892 وفات 2 ستمبر 1942)
'عبدالعزیز وکیل' شیخ عبدالودود کے بڑے بھائی تھے اور مولوی عبداللطیف کے بڑے فرزند تھے۔ آپ کو مالیگاؤں کا پہلا مسلم ایڈوکیٹ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ سند حاصل کرنے کے بعد آپ نے دھولیہ میں وکالت شروع کی اور وہیں 1930 میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر اسمبلی کا الیکشن لڑا اور جیتے۔ اس طرح دھولیہ کے مسلم ایم ایل اے ہوئے 1937 میں آپ دوبارہ ایم ایل اے ہوئے۔ ہینڈ لوم بنکروں کے مفاد میں آپ نے کافی کام کیے اور دھولیہ میں ہی مستقل سکونت اختیار کرلی تھی۔ آپ نے بحیثیت ایک وکیل خلافت تحریک کے اور دیگر تحریکات آزادی کے گرفتار شدگان اور ملزمین کیلئے مقدمات لڑنے میں دلچسپی لی اور خلوص سے کام کیا۔ اپنے چچا مولوی عبدالمجید (جنھیں پھانسی کی سزاسنائی گئی تھی جس کے سبب آپ تین برس تک روپوش تھے) کی سزا کم کروانے میں آپ نے اعلیٰ سطح پر کوششیں کی تھیں۔ آپ کے فرزندوں نے بھی تعلیم کے میدان میں قابل رشک کامیابی حاصل کی۔ آپ کی بڑی بیٹی ڈاکٹر حمیدہ کو مالیگاؤں کی پہلی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے (جو ابھی ممبئی میں ہیں)، ایک بیٹے ڈاکٹر انیس احمد نے بھی ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور ممبئی کارپوریشن میں ہیلتھ آفیسر کے عہدے پر ریٹائر ہوئے۔

بشکریہ (نقشِ قدم، مؤلف : عبدالحلیم صدیقی)

Comments