مہاراشٹر ارکان اسمبلی کی نااہلیت معاملہ، فیصلہ میں تاخیر پر سپریم کورٹ نے اسپیکر سے ناراضگی جتائی اور سماعت کی فائنل تاریخ مقرر کی
نئی دہلی (قومی آواز) مہاراشٹر میں اراکین اسمبلی کی نااہلیت سے متعلق تنازعہ حل کرنے کی جانب کسی طرح کی پیش رفت نہ ہونے سے سپریم کورٹ ناراض ہے۔ اراکین اسمبلی کی نااہلیت سے متعلق عدالت میں داخل عرضیوں پر فیصلے کے لیے مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے ذریعہ طے کردہ وقت سے عدالت عظمیٰ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے ان سے جلد از جلد اس معاملے میں فیصلہ لینے کے لیے کہا ہے۔
اس درمیان سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت سے کہا کہ وہ دسہرا کی چھٹیوں کے دوران ذاتی طور پر مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر سے اس معاملے میں بات چیت کریں گے۔ پھر بھی سپریم کورٹ نے مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کو شیوسینا اراکین اسمبلی کے خلاف نااہلیت کی عرضیوں پر سماعت کے لیے حقیقی مدت کار بتانے کا آخری وقت دیا۔ عدالت نے ساتھ ہی مذکورہ عرضیوں پر سماعت کے لیے 30 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
اس سے قبل جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے گروپ اور این سی پی کے شرد پوار گروپ کی عرضیوں پر سماعت کی تھی۔ عدالت نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا تھا کہ کسی کو مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کو مشورہ دینا ہوگا کہ وہ عدالت کے احکامات کو نظر انداز نہ کریں۔ وہ اس طرح عدالتی حکم کو خارج نہیں کر سکتے۔ عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ گزشتہ بار ہم نے سوچا تھا کہ بہتر تال میل قائم ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ شیڈول کا نظریہ سماعت کو غیر یقینی مدت تک زیر التوا میں ڈالنا نہیں ہونا چاہیے۔ اسپیکر کو اس چیز کا احساس ہونا چاہیے کہ وہ معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ جون کے بعد سے اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جو مناسب نہیں۔ انھیں کوئی دِکھاوا نہیں کرنا چاہے بلکہ سماعت ہونی چاہیے
Comments
Post a Comment