مالیگاؤں، 3 اکتوبر (این ایم این) : دو اکتوبر گاندھی جینتی کے موقع پر مالیگاؤں جنتادل سیکولر کے ذمہ داران نے نم ناک آنکھوں کیساتھ پارٹی کو الوداع کہہ دیا تھا، آج جنتادل سیکولر مالیگاؤں کے آفیشیلی یا ذمہ داران و ورکروں کی ایڈمن شپ میں چلائے جانے والے شوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جنتادل سیکولر کے نام ہٹا دیئے گئے بالخصوص جتنے بھی واٹس ایپ گروپس تھے ان سے جنتادل کا نام حذف کردیا گیا ہے لیکن تادم تحریر نندن ٹاور میں واقع پارٹی آفس اور آگرہ روڈ پر واقع شان ہند رابطہ آفس پر تحریر نام "جنتادل سیکولر" کو ہٹایا نہیں گیا ہے، اور نشانی "چارے والی بائی" کو بھی ہنوز باقی رکھا گیا ہے اس معاملہ میں ذرائع کی بات مان لی جائے تو ایک دو یوم میں نام اور نشانی باقاعدہ طور پر ہٹا دی جائے گی
جنتادل سیکولر سے استعفیٰ دینے والے مقامی ذمہ داران نئی پارٹی بناتے ہیں یا کسی پارٹی میں شمولیت کرتے ہیں اس پر لوگوں کی نظریں مرکوز ہیں کئی پارٹیوں کا نام زیر گشت ہے لیکن ایک نئی پارٹی کا نام بڑی تیزی سے گشت کررہا ہے ذرائع کے مطابق ایک نئی پارٹی تشکیل دی جاسکتی ہے جسکا نام جنتادل ایس (ساتھی) رکھا جائیگا اس طرح نام کی مطابقت بھی رہ جائے گی اور لوگوں کو نیا نام یاد کرانے کی کوفت سے بچا بھی جاسکتا ہے
Comments
Post a Comment