تعمیری محاذ کی زیر سرپرستی جنتا کو آپریٹیو بینک کو عروس البلاد ممبئ میں ملا "بیسٹ کو آپریٹیو بینک" کااول ایوارڈ
مالیگاؤں (سہیل ماسٹر) مالیگاؤں جب سے وجود میں آیا ہے تب سے لے کر آج تک ایسے افراد اور ایسی جماعت و جمیعت تیار کرتا رہا ہے جن کی وجہ سے شہر عزیز مالیگاؤں کا نام ریاست اور ملک تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔یہاں سے وابستہ افراد نے ایسے ایسے کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں جن کا شمار کرنا بہت مشکل کام ہے۔ انہی افراد سازوں میں بنکروں کے خیر خواہان بھی تھے۔ جنھوں نے 1972 کے خشک سالی کے حالات میں اس چیز کو محسوس کیا تھا کہ خشک سالی کا سب سے بڑا نقصان جس طبقے کو اٹھانا پڑاتھا وہ بنکروں کا طبقہ تھا تب ہی ہمارے اسلاف نے جنتا کو آپریٹیو بینک کی بنیاد بنکروں کے تحفظ اور بنکروں کی بقاء کے لئے رکھی۔تب سے لیکر آج تک جنتا کو آپریٹیو بینک شہر میں بنکروں کی بھر پور نمائندگی کررہی ہے اور پورے ملک میں جنتا بینک کی پہچان بنکروں اور چھوٹا موٹا دھندہ کرنے والوں کی بینک کے نام سے ہی ہے۔ مسلسل 50 سالوں سے کامیابی و کامرانی کے ساتھ بینک شہر میں اپنے کام انجام دے رہی ہے اور بینک کے ذریعے سے شہر کےبنکروں کو کافی راحت اور کاموں میں آسانیاں حاصل ہورہی ہے۔بینک کی یہ کامیابی صرف شہر مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں مشہور ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس و چیئرمین کافی خوشی و مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔اسی سلسلے کی ایک کڑی مؤرخہ 11/ اکتوبر سنہ2023ء بروز بدھ صبح 9 بجے انٹر نیشنل ہوٹل ریڈیسن بلیو نزد انٹرنیشنل ائیر پورٹ مرول ناکہ ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شہر عزیز مالیگاؤں کی مشہور و معروف بنکروں کی نمائندہ بینک "جنتا کو آپریٹیو بینک کو بی ٹو بی میڈیا انفو کے ذمہ داران اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منسٹری آف کمینیکیشن اینڈ آئے ٹی جناب شومیش جوشی کے ہاتھوں"بیسٹ کو آپریٹیو بینک" کا ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ ریاست مہاراشٹر کی تمام کوآپریٹیو بینکوں میں جنتا بینک کو اول ایوارڈ ملا ۔ جنتا کو آپریٹیو بینک کی روزبروز ترقی تعمیری محاذ کے ذمہ داران چئیرمن الحاج عبدالعزیز مقادم،نائب چئیرمن حاجی عبدالرشید سیٹھ ایولے والے،سکریٹری ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحبان کی مرہون منت ہے ۔ اس باوقار تقریب میں بینک کے چیئرمین محمد لقمان، سابق چئیرمین علیم الدین ناز،سید مشتاق، اکرام سیٹھ، محمد ایوب، عابد رکشے والے، سہیل ماسٹر، حنیف سلیمان، یوسف عبدالقادر، ڈاکٹر اخلاق، اقبال پہلوان، عاصم شعیب، عمر فاروق صاحبان شریک محفل تھے۔اور مہمانانِ کرام کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کیا۔
Comments
Post a Comment