مالیگاؤں کانگریس نے بجایا انتخابی بگل، پارلیمنٹ کا ٹکٹ کس کو؟ کل میٹنگ

مالیگاؤں (راست) آئندہ پارلیمنٹ انتخاب کے پیش نظر بروز جمعہ کانگریس پارٹی کی عوامی میٹنگ کل بروز جمعہ دوپہر 4بجے قدوائی روڈ کانگریس پارٹی آفس پر ایک عوامی میٹنگ صدر اعجاز بیگ صاحب کی صدارت میں رکھی جا رہی ہےجس میں مہاراشٹر پردیس کانگریس کے سکریٹری نیا نیشور گائکواڑ ابزور کی حیثیت سے شرکت کریں گے اس میٹنگ میں آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ملک و ریاست میں کانگریس اور دوست پارٹیوں کی حیثیت و عملی اقدامات پر غور کیا جائے گا اسکے علاوہ مالیگاؤں دھولیہ پارلیمنٹ حلقے سے کانگریس پارٹی کا کون سا امیدوار الیکشن لڑے گا اور انڈیا الائنس کی کیا تیاری ہے ان تمام امور پر بھی تبادلہ خیال  ہوگا علاوہ ازیں کانگریس کی نئی قیادت کی سال بھر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا مالیگاؤں شہر کی عوام سے کانگریس کے چھوٹے بڑے عہدیداران اور ذمے داران سے شرکت کی گذارش جنرل سیکرٹری عبدالغفار شیخ نے کی ہے

Comments