جنتادل سیکولر مہاراشٹر میں پڑی پھوٹ، دو الگ الگ گروپ تیار

ممبئی (این ایم این) : ذاتی مفادات کے پیشِ نظر جنتادل سیکولر کے قومی ذمہ داران نے بی جے پی سے الائنس کرلیا ہے لیکن اس الائنس کو لیکر پارٹی کارکنان سے مشورہ نہیں کیا گیا جس کی بنیاد پر پارٹی میں پھوٹ پڑتی نظر آرہی ہے یہی نہیں کرناٹک سے لیکر مہاراشٹر تک استعفیٰ کی بھرمار ہے، مہاراشٹر میں جنتادل سیکولر اگرچہ بہت مضبوط نہیں ہے لیکن باوجود اسکے مہاراشٹر جنتادل دو خیموں میں بٹتی ہوئی نظر آرہی ہے مہاراشٹر کی اکائی کے کئی ذمہ داران کا یہ ماننا ہے جنتادل سیکولر کی بنیاد سیکولرازم پر ہے لہذا بی جے پی سے اتحاد قابل قبول نہیں اور یہ گروپ جنتادل سیکولر سے علیحدہ ہوکر جنتا پریوار کی ہی کسی پارٹی میں شامل ہونے کی تیاریوں میں ہے جبکہ دوسری جانب پارٹی کے ریاستی صدر شرد پاٹل نے تحریری اعلامیہ جاری کیا ہے کہ 30 ستمبر 2023 کو پونے میں چند افراد نے میٹنگ بلا کر جنتادل سیکولر کے قومی صدر دیوے گوڑا کے فیصلے کی مخالفت کی تھی اس سے مہاراشٹر اسٹیٹ جنتادل سیکولر کا کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا اس میٹنگ میں ہوئے فیصلوں یا منظور شدہ قرارداد سے مہاراشٹر اسٹیٹ جنتادل سیکولر لاتعلق ہے 30 ستمبر کی پونہ میٹنگ جب آفیشیل نہیں تھی تو اس میں ہوئے فیصلوں کا اطلاق بھی پارٹی عہدیداران و کارکنان پر نہیں ہوتا بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حالات میں پارٹی کے قومی صدر دیوے گوڑا کے ساتھ مہاراشٹر اسٹیٹ جنتادل سیکولر کے تمام عہدیداران واراکین ہیں پاٹل نے مزید کہا کہ این ڈی اے میں شمولیت یا بی جے پی سے مفاہمت کا جنتادل سیکولر ہائی کمان نے کوئی مصدقہ بیان یا تحریری اعلامیہ جاری نہیں کیا ہے اس سلسلے میں پارٹی کی ریاستی اکائی کے اہم ذمہ داران کو اعتماد میں لیکر ایک مشاورتی نشست منعقد کرکے متفقہ فیصلے سے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو آگاہ کر دیا جائے گا

Comments