مالیگاؤں (پریس ریلیز) : تمام عالم اسلام خصوصاً اہل فلسطین وغزہ پر جو حالات ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، غاصب اسرائیل نے 1948 سے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، اسکے غاصبانہ قبضے کے نتیجے میں ”اسرائیل“ کے نام سے مستقل ریاست وجود میں آچکی ہے، اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے آئے دن اہل فلسطین کو نشانہ بناتا رہتا ہے، اسرائیل کے ظلم وستم کے نتیجے میں نہ جانے کتنے معصوموں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے، سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ اہل فلسطین، اسرائیل کی جیلوں میں قید ہیں ،غزہ پٹی کے علاقے کو دنیا کی سب بڑی کھلی جیل بنادیا گیا ہے، جب جی میں آتا ہے اسرائیلی فوجی قبلہ اول مسجد اقصی کا تقدس پامال کرتے ہوئے نہیں تھکتے ہیں ۔ ابھی حال میں فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصی کی بار بار بے حرمتی سے تنگ آکر اسرائیل کو سبق سکھانے کا ارادہ کر کے اپنے معمولی ہتھیاروں سے حملہ کیا پھر کیا تھا! اسرائیل نے غزہ پٹی کا محاصرہ کر کے چاروں طرف سے حملہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے انسانی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور مکانات کھنڈرات میں تبدیل ہورہے ہیں۔ جمعیت علماء مالیگاوں ( مدنی روڈ ) تمام مسلمانوں سے دردمندانہ و عاجزانہ اپیل کرتی ہے کہ بروز جمعہ 13 اکتوبر کو یوم دعا منائیں انفرادی و اجتمادی طور پر تمام مسلمانوں کے لئے دعا کریں، خاص طور پر ہم پر اہل فلسطین کا حق ہے کہ مصیبت و آزمائش کی اس گھڑی میں ہم انکے لیے دعا کریں، کہ اسرائیلی ظلم وستم سے نجات حاصل کرنے کی اس جدوجہد میں اللہ تعالیٰ اہل فلسطین و غزہ کی بھر پور مدد ونصرت فرمائے، خطے میں امن و امان قائم ہونے اور قبلہ اول کی بازیابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کریں۔ نوٹ : ائمہ کرام مسجدوں میں اعلان کرکے نماز جمعہ کے بعد دعاؤں کا اہتمام کریں۔
التماس کنندگان (مفتی محمد اسماعیل قاسمی، حاجی محمد مکی، عبدالمالک بکر اور دیگر اراکین جمعیت علماء مالیگاوں (مدنی روڈ)
Comments
Post a Comment