مالیگاؤں، 05 نومبر (این ایم این) : نیوز مالیگاؤں کو مصدقہ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسی ہفتہ میں کسی بھی دن جنتادل سیکولر، مالیگاؤں کے مستعفی ذمہ داران سماجوادی میں باضابطہ طور پر شامل ہوجائیں گے اور اس کے لئے موجودہ ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی نے مکمل پروگرام بھی ترتیب دے رکھا ہے جس کی تفصیلات جلد ہی پریس کانفرنس کے ذریعہ عوام تک پہنچا دی جائے گی یاد رہیکہ چند روز قبل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد مہاراشٹر جنتادل سیکولر کی ریاستی اکائی کے مستعفی ذمہ داران نے سماجوادی میں شمولیت اختیار کرلی تھی لیکن مالیگاؤں جنتادل نے مقامی یونٹ کے ورکروں سے مشورہ اور انہیں اعتماد میں لینے کے بعد ہی سماجوادی پارٹی میں شمولیت کی بات رکھی تھی اور مسلسل دو روز سے مستقیم ڈگنٹی فرداً فرداً اور بذریعہ میٹنگ جنتادل سے جڑے افراد سے گفتگو کی اور سب نے بہ یک زبان سماجوادی میں شمولیت کا مشورہ دیا پارٹی ورکروں کے مشورے اور ان کے دباؤ کے بعد مالیگاؤں جنتادل کے مستعفی ذمہ داران نے سماجوادی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اور اسی ہفتہ میں ممبئی جاکر باضابطہ پارٹی کی رکنیت حاصل کرلی جائیگی
دوسری جانب ذرائع سے ملی غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی جو کہ بہ یک وقت پارٹی کے دو بڑے عہدوں کو سنبھال رہے ہیں ان کے کاندھے پر مہاراشٹر سماجوادی کی ذمہ داری بھی ہے اور ممبئی سماجوادی کی صدارت بھی ان کے پاس ہے وہ پارٹی کی توسیع کے نیک مقصد کے تحت ریاستی صدارت سے استعفیٰ کا اعلان کرسکتے ہیں اور یہ عہدہ جنتادل سیکولر کے مستعفی ذمہ داران میں سے کسی کو دیا جاسکتا ہے جس میں سب سے پہلا نام پرتاب ہوگاڑے کا سنائی دے رہا ہے اگرچہ ریاستی صدر کے طور پر ساتھی نہال احمد کی رفیق حیات ساجدہ میڈم کا نام بھی گونج رہا ہے لیکن انہیں ریاستی باڈی میں خازن یا رابطہ کار یا جنرل سیکرٹری کا عہدہ دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس مرتبہ اکھلیش یادو مہاراشٹر میں سماجوادی کی شبیہ دیگر طبقات میں بھی درست کرنے کا من بنائے ہوئے ہیں شانِ ہند کو شمالی مہاراشٹر کا صدر یا پھر ناسک ضلع کی صدارت دی جاسکتی ہے منجملہ طور پر فی الوقت مقامی صدر کے طور پر یوسف الیاس کو ہی برقرار رکھا جائیگا نیوز مالیگاؤں کو ملی تمام تر تفصیلات ذرائع کی ہیں موصولہ اطلاعات میں کتنی صداقت ہے اسکا خلاصہ آنے والے دنوں میں ہوجائے گا
Comments
Post a Comment