یوسف الیاس تین مہینے میں ہی سابق صدر ہوگئے، مالیگاؤں سمیت شمالی مہاراشٹر کی سماجوادی باڈی برخاست

مالیگاؤں، 29 نومبر (این ایم این) : سماجوادی پارٹی مہاراشٹر کے چیف جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی کی جاری کردہ اطلاع کے مطابق "مالیگاؤں سمیت شمالی مہاراشٹر کی سماجوادی کی علاقائی اکائیوں کو تحلیل کردیا گیا ہے" ابوعاصم اعظمی کے اچانک سے لئے گئے فیصلے سے سبھی حیران ہیں خصوصی طور پر مالیگاؤں میں سیاسی ہلچل دیکھی جارہی ہے کیونکہ لئے گئے فیصلے کے سبب مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کے صدر یوسف الیاس تین ماہ میں ہی سابق صدر بن گئے شہر میں یہ چہ میگوئیاں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیکہ باڈی تحلیل نہیں ہوئی ہے بلکہ دبدبے یا دباؤ میں آکر تحلیل کی گئی ہے مالیگاؤں کا نیا سماجوادی صدر کون بنتا ہے اس پر بھی سوشل میڈیا میں بحث جاری ہے شان ہند کو نیا صدر بنایا جائے گا یا پھر یوسف الیاس کو ہی دوبارہ عہدہ صدارت پر فائز کیا جائے گا یہ تو آنیوالا وقت ہی بتائے گا کُل ملا کر مالیگاؤں میں واٹس ایپ پر جاری بحث کا حاصل یہ ہیکہ یوسف الیاس کو پلاننگ کے ذریعے ہٹایا گیا ہے تاکہ کسی اور کو صدارت دی جاسکے حالانکہ پارٹی ذرائع نے اس بات کی نفی کی ہے اور کہا ہیکہ صرف مالیگاؤں کی باڈی برخواست نہیں کی گئی بلکہ پورے شمالی مہاراشٹر کی سماجوادی پارٹی کی یونٹ کو ختم کردیا گیا ہے پارٹی کے ریاستی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے دنوں میں ممبئی کو چھوڑ کر پورے مہاراشٹر کی باڈی کی تشکیل از سر نو کی جائے گی اور پارٹی کو پورے مہاراشٹر میں از سر نو متعارف کرایا جائیگا اس کے ساتھ برادران وطن کا ساتھ لیکرپارٹی کو مضبوط بنایا جائیگا کیو نکہ مہاراشٹر میں سماجوادی کی شبیہ مسلمانوں کی پارٹی بن کر رہ گئی تھی اس داغ کو دھلنے کیلئے آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر غیر مسلموں کو بھی پارٹی میں عہدے دیئے جاسکتا ہیں 

Comments