محلہ دانش پارک میں الیکٹرک کیبل تبدیل کئے گئے

مالیگاؤں (پریس ریلیز) : گزشتہ دنوں 31 اکتوبر 2023 مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کے وسیم شیخ نے مالیگاؤں پاور سپلائی لیمیٹیڈ سے محلہ دانش پارک کے الیکٹرک تار تبدیل کروا کر عوام کو بڑی راحت دلائی۔واضح رہے کہ محلہ دانش پارک کے مرکزی الیکٹرک لائن پر آئے دنوں شارٹ سرکٹ ہوا کرتے تھے، تقریباً ہر جمعہ جس دن کاروبار بند ہوتے ہیں بجلی کے ہائی وولٹیج کہ وجہ سے یہ حادثات ہوا کرتے تھے جس کے نتیجے میں تار ٹوٹ کر زمین پر گر جاتے تھے۔ ایسے میں جانی نقصان کا بڑا خطرہ لاحق ہوتا تھا۔ اس وقت بھی وسیم شیخ بجلی کمپنی کے ملازمین سے جلد از جلد اس کی درستی کروایا کرتے تھے۔ ان حادثات کو سرے سے ختم کرنے کے لئے گزشتہ 23 اکتوبر کو وسیم شیخ نے مالیگاؤں سماج وادی پارٹی کے صدر یوسف الیاس صاحب کے ساتھ اپنے لیٹر پر بجلی کمپنی کو مکتوب دیا اور بجلی کمپنی کو اس وجہ سے ہونے والے بڑے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے مسئلے کی سرے سے حل کرنے کی گزارش کی۔ مکتوب پر فوری عمل کرتے ہوئے بجلی کمپنی کے افسران نے وزٹ کی اور 31 اکتوبر کو تاروں کو تبدیل کر دیا گیا۔ محظ سات دنوں کے اندر وسیم شیخ نے یہ کام کروا کر اہلیان محلہ کو راحت دلائی۔ جس پر محلہ کے ذمہ داران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وسیم انصاری، معبود بھائی، انیس بھائی ،رحیم بھائی و دیگر افراد موجود تھے۔

Comments