27 ہزار 600 روپیوں کے لوم کے سامان اور ڈنڈے چوری

مالیگاؤں 22 جنوری : پولس کنٹرول روم سے ملی خبر میں بتایا گیا کہ سٹی پولس اسٹیشن میں مظیفہ سمود احمد نامی 30 سالہ نوجوان جو مسلم نگر کے ساکن ہیں انہوں نے فریاد درج کروائی ہے اور کہا ہے کہ محمد علی روڈ پر جنتا کو آپریٹو بینک ہیڈ آفس کے پیچھے ان کے پترے کے گوڈاؤن میں موجود پاور لوم کے سامان اور ڈنڈے نامعلوم چور نے 11 جنوری 2024 تا 21 جنوری 2024 کو چوری کئے ہیں ۔ 23 جنوری 2024 کو جب وہ مذکورہ سامان لانے کیلئے گئے تب انہیں یہ تفصیل موصول ہوئی ہے۔ چنانچہ انہوں نے اس سلسلے میں 23 جنوری 2024 کو شام 5 بجکر 24 منٹ پر سٹی پولیس اسٹیشن میں فریاد درج کروائی ہے۔ اس سلسلے میں نامعلوم چور کے خلاف سٹی پولس نے گناہ رجسٹر نمبر 22/2024 تعزیرات ہند کی دفعات 457، 370 کے تحت درج کیا ہے۔ (بشکریہ:ڈسپلن)

Comments